اردو

urdu

By

Published : Mar 8, 2020, 8:38 AM IST

ETV Bharat / bharat

یس بینک کے بانی رانا کپور گرفتار

ملک کے پانچویں سب سے بڑی قومیائی یس بینک کے بانی رانا کپور کوانفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے تقریباً 20 گھنٹے کی طویل پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کرلیا۔

یس بینک کے بانی رانا کپور پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار
یس بینک کے بانی رانا کپور پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار

رانا کپور کی تحویل حاصل کرنے کے لیے انھیں مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یس بینک کے بانی رانا کپور پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار

متعلقہ افسران کا کہنا ہے کہ رانا کپور کو گزشتہ دیر رات تین بجے گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر منی لانڈرنگ کا ( پی ایم ایل اے) مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کی رات ممبئی کے ورلی علاقے میں 'سمندر محل' علاقے میں واقع رانا کے گھر کی تلاشی لی تھی اور ان سے سخت سوال و جواب کیے تھے۔

مرکزی تفتیشی ایجنسی کپور کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں رشوت کی شکل میں بعض کارپوریٹ اداروں کو دیے گئے قرضوں اور کچھ فنڈز کے سلسلے میں بھی رانا کے کردار کی تحقیقات کررہی ہے۔

'عہدیداروں نے بتایا کہ دیگر مبینہ بے ضابطگی بھی ایجنسی کے زیر تفتیش ہے، جس میں ایک معاملہ اترپردیش بجلی کارپوریشن میں پی ایف کے مبینہ دھوکہ دہی سے متعلق ہے'۔

سی بی آئی نے حال ہی میں اتر پردیش میں 2،267 کروڑ روپے کے ایمپلائز پرو ویڈنٹ فنڈ بدعنوانی کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے، جہاں بجلی شعبے کے ملازمین کی محنت کی کی کمائی کو دیوان ہاؤس فنانس کاپوریشن( ڈی ایچ ایف ایل) میں سرمایہ کاری کی گئی اس کی تفتیش جاری ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے جمعرات کے روز یس بینک کی طرف سے 'بینک کی خرابی مالی حالت 'کا حوالہ دیتے ہوئے پابندی عائد کر دی ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا کی اس پابندی کے بعد اب کوئی بھی اکاؤنٹ ہولڈر اپنے اکاؤنٹ سے 50 ہزار سے زیادہ رقم نہیں نکال سکتے۔ وہیں حکومت نے بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی تحلیل کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details