اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورانا بحران کے دوران انتخابات سے متعلق بین الاقوامی ویبینار - الیکشن مینجمنٹ باڈیز

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) آج ’’کووڈ-19 کے دوران انتخابات کے انعقاد کے لئے امور، چیلنجوں اور پروٹوکولز: ملک کے تجربات‘‘ کے عنوان پر ایک بین الاقوامی ویبینار کا اہتمام کر رہا ہے جس دوران ماہرین COVID-19 وبائی مرض کے دوران انتخابی انتظام کے بارے میں اپنے تجربات و مشاہدات بیان کریں گے۔

ای سی آئی COVID-19 کے دوران انتخابات سے متعلق بین الاقوامی ویبینار کا اہتمام کرے گا
ای سی آئی COVID-19 کے دوران انتخابات سے متعلق بین الاقوامی ویبینار کا اہتمام کرے گا

By

Published : Sep 21, 2020, 1:34 PM IST

’’ایسوسی ایشن آف ورلڈ الیکشن باڈیز‘‘ کے چیئرمین کی حیثیت سے ایک سال مکمل کرنے پر الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) ’’کووڈ 19 کے دوران انتخابات کے انعقاد کے لئے امور، چیلنجوں اور پروٹوکولز: ملک کے تجربات‘‘ کے عنوان پر ایک بین الاقوامی ویبینار منعقد کر رہا ہے۔

ویبینار آج منعقد ہونے جا رہا ہے۔ ای سی آئی نے سنٹر کے لئے تمام وسائل اور سہولیات مہیا رکھی ہیں۔ الیکشن مینجمنٹ باڈیز (EMBs) اور تنظیمیں پریزنٹیشنز پیش کرکے ویبینار میں شرکت کریں گے۔

دو نشستوں پر منعقد ہو رہے ویبینار کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ای سی آئی نے کہا ’’پہلی نشست، جو کہ الیکشن کمشنر سشیل چندرا کی صدارت میں قائم ہوگی، میں الیکشن کمشنر فیجی، ری پبلک آ ف کوریا، منگولیا اور تائیوان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی آئی ڈی ای اے (IDEA) اور اے ڈبلیو ای بی (A-WEB) کی جانب سے پریزنٹیشنز شامل ہوں گی جس میں الیکشن منیجمنٹ باڈیز اور تنظیمیں کووڈ 19 کے دوران انتخابات کے انعقاد پر اپنے خیالات، تجربات اور خدشات پر روشنی ڈالیں گے۔‘‘

ای سی آئی کے مطابق ’’دوسری نشست کی صدارت الیکشن کمشنر راجیو کمار کریں گے اور اس نشست میں جنوبی افریقہ، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ہندوستان، مالدیوز اور آئی ایف ای ایس (IFES) کی جانب سے پریزنٹیشن پیش ہوں گیں۔‘‘

ای سی آئی کے مطابق یہ پہلا ویبنار ہے جس کا انعقاد انڈیا A-WEBسنٹر کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر، چیئرپرسن سنیل اروڑا کی سربراہی میں متعدد اقدامات انڈیا A-WEB سنٹر کے زیر اہتمام کئے جا رہے ہیں۔

ای سی آئی کے مطابق ’’45 ممالک کے 120 سے زیادہ نمائندے (جیسے کہ انگولا، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بھوٹان، بوسنیا اور ہرزیگوینا، بوٹسوانا، برازیل، کمبوڈیا، کیمرون، کولمبیا، ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو ، ڈومینیکا، ایل سلواڈور، حبشہ، فیجی، جارجیا، انڈونیشیا، اردن، کزاکستان، ری پبلک آف کوریا، جمہوریہ کرغیز، لائبیریا، مالاویز، مالدیپ، مالڈووا، منگولیا، موزمبیکیو، نائیجیریا، فلسطین، فلپائن، رومانیہ، روس، ساؤ ٹوم اور پرنسیپ، سولومن آئیلینڈ، سیرا لیون، جنوبی افریقہ، سری لنکا، سرینام، سویڈن، تائیوان، ٹونگا، ترکی، ازبیکستان اور زیمبیا) اور چار بین الاقوامی تنظیمیں (یعنی بین الاقوامی IDEA ، انٹرنیشنل فاؤنڈیشن آف الیکٹورل سسٹم (IFES) ، ایسوسی ایشن آف ورلڈ الیکشن باڈیز (A-WEB) اور یورپی مرکز برائے انتخابات) ویبنار میں حصہ لینے جا رہے ہیں۔‘‘

ایسوسی ایشن آف ورلڈ الیکشن باڈیز (A-WEB) پورے عالم میں الیکشن مینجمنٹ باڈیز (ای ایم بی) کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن ہے۔

ای سی آئی نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی ویبینار میں وبا کے دوران انتخابات منعقد کرنے سے متعلق شرکاء اپنے خیالات و تجربات اور مشاہدات بیان کریں گے تاکہ دیگر شرکاء کے لیے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور محفوظ انتخابات کو یقینی بنائے جانے میں مدد حاصل ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details