اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایبولا وائرس سے 600 بچوں کی موت - ایبولا وائرس

جمہوریہ کانگو میں گزشتہ سال ایبولا وائرس سے کم از کم 600 بچوں کی موت ہوئی ہے ۔

ایبولا وائرس سے 600 بچوں کی موت

By

Published : Aug 31, 2019, 11:25 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:05 PM IST

اقوام متحدہ کا فنڈبرائے اطفال (یونیسیف) نے جمعہ کو بتایا کہ اس بیماری کے پھیلنے کی وجہ سے جمہوری کانگو میں 850 میں سے 600 بچوں کی موت ہوئی ہے ۔

یونیسیف نے بیان میں کہا کہ 'خبروں کے مطابق 3000 سے زیادہ معاملات میں ابھی تک 2000 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ ہمیں اس خطر ناک بیماری کے خاتمے کے لیے ریلی نکال کر کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے حال ہی میں اس بیماری کے علاج کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ ہمارے پاس ایبولا کی روک تھام اور علاج دونوں موجود ہیں ، اگر انفیکشن کا پتہ چل جاتا ہے اور اگر لوگ علاج کرانے سے نہیں ڈرتےہیں ۔

یونیسیف نے عالمی ادارہ صحت کے جولائی میں دیے گئے ایک بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایبولا وائرس نے بالغوں کے مقابلے میں بچوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے ۔ یونیسیف بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ مل کر ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے تمام طرح کے اقدامات اٹھا رہا ہے ۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 11:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details