اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کاروبار شروع کرنا آسان

کاروبار شروع کرنے کا عمل آسان بنانے کے لیے مائیکرو، سمال، اینڈ میڈیم انٹرپرائیزیز کے لیے کاغذات جمع کروانے کی لازمیت ختم ہوگئی ہے۔

کاروبار شروع کرنے کا عمل آسان بنانے کے لیے مائیکرو، سمال، اینڈ میڈیم انٹرپرائیزیز کے لیے کاغذات جمع کروانے کی لازمیت ختم ہوگئی ہے
کاروبار شروع کرنے کا عمل آسان بنانے کے لیے مائیکرو، سمال، اینڈ میڈیم انٹرپرائیزیز کے لیے کاغذات جمع کروانے کی لازمیت ختم ہوگئی ہے

By

Published : Jun 27, 2020, 4:32 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں حکومت نے کاروبار شروع کرنے کے عمل کو مزید آسان کرتے ہوئے مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائیزیز کے لیے کاغذات جمع کروانے کی لازمیت کو اب ختم کردیا ہے۔

مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائیزیز کی مرکزی وزارت نے یہاں جاری ایک نوٹفکیشن میں کہا کہ چھوٹی صنعتوں کا رجسٹریشن مکمل آن لائن ہوگا، اور اس کے لیے آدھار کارڈ کے سوا کسی دوسرے کاغذات کی ضرورت نہیں ہوگی، جبکہ دیگر ضروری دستاویز کی جگہ ایک 'از خود اعلان' کرنا ہوگا۔

کاروبار شروع کرنے کا عمل آسان بنانے کے لیے مائیکرو، سمال، اینڈ میڈیم انٹرپرائیزیز کے لیے کاغذات جمع کروانے کی لازمیت ختم ہوگئی ہے

واضح رہے کہ وزارت نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن یکم جون کو جاری کیا تھا، جبکہ تفصیلی نوٹیفکیشن آج جاری کیا گیا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ نئے نوٹیفکیشن کی توضیعات یکم جولائی سنہ 2020 سے نافذ کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ نئے ضابطے بنانے سے قبل وزارت نے متعلقہ محکموں، صلاح کار کمیٹیز اور اشیا و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی)، محکمہ انکم ٹیکس، ریاستی حکومتوں اور صنعتی تنظیموں کے ساتھ مذاکرہ کیا ہے، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details