اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم ریلیف فنڈ کے نام پر جعلسازی

ایک طرف کورونا جیسی مہلک وبا تو دوسری جانب دھوکہ دہی کرنے کے معاملے بھی بڑھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم راحت فنڈ کے نام پر یو پی آئی کی جعلی آئی ڈی بنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

وزیر اعظم رلیگ فنڈ کے نام پر جعلسازی
وزیر اعظم رلیگ فنڈ کے نام پر جعلسازی

By

Published : Mar 30, 2020, 11:33 AM IST

کورونا جیسی مہلک وبا سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں لوگ عطیہ کر رہے ہیں اسی دوران جلعی یو پی آئی کی آئی ڈی بنا کر لوگوں سے جعلسازی کی جا رہی ہے اور اسے سوشل میڈیا پر پھیلا یا جا رہا ہے تاکہ لوگ اپنے چندے کی رقم کو براہ راست اس جعلی اکاؤنٹ میں بھیج دیں۔

دھوکہ دہی کرنے والے ایسے افراد کے خلاف سائبر سیل نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

کورونا وائرس کو لے کر وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے لوگوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اس مشکل کی گھڑی میں مالی طور پر ملک کو تعاون کریں، اس کے لئے ایک یو پی آئی کی آئی ڈی پی ایم کیئرز کے نام سے جاری کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جو بھی اس مشکل وقت میں تعاون کرنا چاہتا ہے وہ یہاں ( یو پی آئی کی آئی ڈی pmcares@sbi) میں اپنا مالی تعاون بھیج سکتا ہے، یہ رقم براہ راست وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں جائے گی۔

لیکن جعلسازوں نے اس سے ملتی جلتی آئی ڈی بنا کر دھوکہ دہی کی واردات کو انجام دینا شروع کر دیا اور سوشل میڈیا پر ایک جعلی یو پی آئی کی آئی ڈی گردش کرنے لگی اور لوگوں سے پیسے مانگے جانے لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسے کافی پھیلا گیا تاکہ لوگ اپنے تعاون کے پیسوں کو اس پر ہی بھیجیں، لیکن کسی شخص نے اس جعلی یو پی آئی کی آئی ڈی کی شناخت کر لی اور اس بابت پولیس کی سائبر سیل کو مطلع کیا۔

اطلاع ملتے ہی سائبر سیل نے بینک افسران سے رابطہ کیا اور اس جعلی آئی ڈی کو بند کرنے کا حکم دیا، سائبر سیل نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے، اور جعلی یو پی آئی کی آئی ڈی کو بنانے والے افراد کی تلاش کررہی ہے۔

ساتھ ہی پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ تعاون کرتے وقت وہ بینک اکاونٹ کی اچھی طرح تحقیقات کر لیں اس کے بعد ہی اپنا تعاون کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details