اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈاکٹر ہرش وردھن کا خاندانی منصوبہ بندی پر زور

مرکزی وزیر صحت وخاندانی فلاح وبہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ سماج کے غریب طبقوں اور حاشیوں پر کھڑی خواتین کو خاندانی منصوبہ بندی وقار فراہم کرتا ہے اس لئے آبادی میں استحکام کو صنفی مساوات ، زچگی اور بچوں کی صحت ، غربت کے خاتمے اور انسانی حقوق کو فروغ دینے کی ہماری کوششوں کا مرکزی نقطہ ہونا چاہئے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن کا خاندانی منصوبہ بندی پر زور
ڈاکٹر ہرش وردھن کا خاندانی منصوبہ بندی پر زور

By

Published : Jul 12, 2020, 10:44 PM IST

ڈاکٹرہرش وردھن نے اتوار کو یہاں یوم عالمی آبادی کے موقع پر صحت وخاندانی فلاح وبہبود کے وزیر مملکت اشونی کمار چوبے کی موجودگی میں ورچول میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ یوم عالمی آبادی منانا اہم ہے کیونکہ یہ آبادی کے استحکام کی اہمیت اور مستقبل میں عوام اور اس کی صحت میں اہم کردار پر زور دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19 وبا سے پیدا ہونے والے چیلنج کی وجہ سے افزائش نسل کی صحت کی خدمات کی فراہمی کی اہمیت کو سمجھنا اب اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔انہوں نے سماجی تحریک کی شکل لے چکے سوچھ بھارت مہم کے لئے وزیراعظم نریندرمودی کے عزم کا حوالہ دیتے ہوئے سبھی لوگوں سے آبادی کو استحکام مشن کو یکساں طور سے لوگوں کا ایک مضبوط تحریک بنانے کی اپیل کی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے یہ بھی کہا کہ بھارت عالمی خاندان کی منصوبہ بندی 2020 کی تحریک کا ایک بنیادی حصہ ہے اور ہندوستانی حکومت نے اس اہداف کے حصول کے لئے کافی سرمایہ فراہم کیا ہے۔ اس طرح 2019 میں مانع حمل کے استعمال سے تقریبا 5.5 کروڑ غیر مطلوب حمل ، کل 1.1 کروڑ کی پیدائش ، 18 لاکھ غیر محفوظ اسقاط حمل اور 30،000 زچگی اموات کی روک تھام کی شکل میں اچھی کامیابی حاصل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details