اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'عجلت میں بجلی ترمیمی بل پاس نہ کیا جائے' - سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلی

فیڈریشن کے چیئرمین شیلندر دوبے نے 14 ستمبر سے شروع ہو رہے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے اراکین پارلیمنٹ کو کل خط بھیج کر الیکٹرسٹی (ترمیمی) بل 2020 کو وسیع مفاد عامہ میں روکنے کی اپیل کی۔

power
power

By

Published : Sep 13, 2020, 4:16 PM IST

آل انڈیا پاور انجینئرز فیڈریشن نے الیکٹرسٹی (ترمیمی) بل 2020 کو عجلت میں پارلیمنٹ میں نہ پاس کرنے کی اپیل کی ہے۔

فیڈریشن نے اراکین پارلیمنٹ کو خط بھیج کر بل کو اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھیجنے کے لئے موثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے جس سے بل پر سبھی اسٹیک ہولڈروں کو اپنی رائے پیش کرنے کا پورا موقع مل سکے۔

فیڈریشن کے چیئرمین شیلندر دوبے نے 14 ستمبر سے شروع ہو رہے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے اراکین پارلیمنٹ کو کل خط بھیج کر الیکٹرسٹی (ترمیمی) بل 2020 کو وسیع مفاد عامہ میں روکنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیے
رگھونش سنگھ کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

فیڈریشن نے کہا 'مرکزی وزیر بجلی نے ریاستوں کے وزرائے بجلی سے میٹنگ میں یقین دہانی کرایا ہے کہ ریاستوں کی رائے کو شامل کرتے ہوئے بل میں ترمیم کیا جائے گا۔ اس لئے اراکین پارلیمنٹ کو مطالبہ کرنا چاہئے کہ بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے پہلے نیا ترمیمی ڈرافٹ جاری کیا جائے اور اس پر سبھی اسٹیک ہولڈروں سے نئے سرے سے رائے لی جائے'۔

فیڈریشن نے ساتھ ہی سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلی کو بھی خط بھیج کر بل واپسی کے لئےموثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details