اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'کسی کی خودداری کو ٹھیس نہ پہنچے'

کسی کی مدد کر کے اس کی خودداری  کو ٹھیس نہ لگے، اس کے لیے ریاست اترپردیش کے  بارہ بنکی میں منشی رگھونندن پرساد پٹیل ڈگری کالج کے این ایس ایس سیل نے منفرد پہل کی ہے۔

By

Published : Nov 26, 2019, 8:46 AM IST

کسی کی خودداری کو ٹھیس نہ پہنچے
کسی کی خودداری کو ٹھیس نہ پہنچے

پرساد پٹیل ڈگری کالج کی طالبات گاؤں میں پرانے کپڑوں کا بازار لگا کر غریب اور مفلس افراد کو بہت ہی کم قیمت پر کپڑے مہیا کراتے ہیں۔

بارہ بنکی کے شکلائی گاؤں میں آنگن واڑی مرکز میں بڑی تعداد میں لوگ کپڑے خریدنے آتے ہیں۔ شکلائی گاؤں میں پسماندہ ذات کے غریب اور مفلس لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، لیکن انہیں جب مفت کپڑے تقسیم کئے جاتے تھے تو خود داری اور انا کی وجہ سے یہاں کے لوگوں نے کپڑے لینے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد سے بازار لگنا شروع ہوا۔ جس میں نہایت ہی کم قیمت پر کپڑے فروخت کیے جاتے ہیں۔

کالج کی طالبات، اسکول اسٹاف اور کئی لوگ مل کر پہلے کپڑے یکجا کرتے ہیں۔ اس کے بعد وہ انہیں گاؤں میں لے جاتے ہیں۔ وہاں وہ کپڑے فروخت کرتے ہیں۔

باپو بازار میں صرف کم قیمت پر کپڑے فروخت ہی نہیں کیے جاتے بلکہ اس سے طالبات کئی قسم کے ہنر بھی سیکھ لیتے ہیں۔ جو طالبات کے لیے عملی زندگی اور بہتر مستقبل کے لیے معاون ثابت ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details