اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امریکہ کا بھارت کو تجارتی جھٹکا، اہم تجارتی فائدہ ختم کرنے کا اعلان - Narendr Modi

امریکہ نے بھارت کو حاصل تجارتی فائدہ اٹھانے والے ترقی پذیر ملک کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

فائل فوٹو

By

Published : Mar 5, 2019, 10:37 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کو خط کے ذریعے بھارت کے خلاف فیصلے سے آگاہ کردیا۔

خط میں ٹرمپ نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارت اپنی منڈیوں تک امریکہ کو رسائی دینے کی یقین دہانیاں کرانے میں ناکام رہا جبکہ تجارتی مفاد لینے کے لیے بھارت یقین دہانیاں کرانے میں کامیاب رہا جس کے باعث امریکہ نے بھارت کو دیے گئے جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے جی ایس پی پروگرام کے تحت بعض ممالک کو اشیاء پر ٹیکس سے استثنا حاصل ہے، ترقی پذیر ممالک میں اقتصادی نمو کے لیے پروگرام پر یکم جنوری 1976سے عمل کیا جارہا ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے جی ایس پی کا درجہ تجارتی ایکٹ 1974 کے تحت دیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details