دو مہینے کے وقفے کے بعد گھریلو مسافر پروازیں پیر سے شروع ہو جائیں گی۔
شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج یہ اطلاع دی۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ’’گھریلو پروازیں مرحلہ وار طریقے سے 25 مئی سے شروع کی جائیں گی۔

سبھی ہوائی اڈوں اور طیارہ خدمات کمپنیوں کو اس کی اطلاع دی جارہی ہے‘‘۔انہوں نے بتایا کہ کورونا کے انفیکشن کے پیش نظر ہوائی اڈوں اور طیاروں کے اندر برتی جانے والی احتیاطی تدابیر اور نئے حالات میں پروازوں کے طور طریقوں کے بارے میں اور پروازوں کا معیاری طریقہ کار (ایس او پی) سے متعلق رہنما خطوط جلد جاری کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو قابو میں کرنے کے لئے 25 مارچ سے ملک میں سبھی گھریلو پروازوں پر روک لگادی گئی تھی، اگرچہ مال بردار طیاروں اور خصوصی اجازت یافتہ مسافر طیاروں کی پروازیں جاری تھیں۔ بین الاقوامی پروازیں 22 مارچ سے ہی بند ہیں۔