ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنان نے میونسپل کارپوریشن کے خلاف نعرے بازی کی اور جموں شہر کو صاف ستھرا رکھنے کا مطالبہ کیا ۔
ڈوگرہ فرنٹ کے صدر اشوک گپتا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ امرناتھ یاترا چل رہی ہیں جس میں بیرون ریاست سے عقیدت مند آتے ہیں لیکن جموں میں صفائی نہ ہونے کے سبب ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
ڈوگرہ فرنٹ کا جموں میونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاج کیونکہ جموں میں گندگی کے ڈھیر موجود ہیں اور انتظامیہ کو اس پر دھیان دینا چاہیے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ افسران کو اس بارے میں ہدایت جاری کرے تاکہ جموں شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد ملے۔
واضح رہے کہ جموں میں گذشتہ تین دنوں سے صفائی ملازمین اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔ جس سے جموں شہر میں گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے ہیں۔