ڈاکٹر سکھ بیر سنگھ سندھو نے این ایچ اے آئی کا عہدہ سنبھالا
ڈاکٹر سکھ بیر سنگھ سندھو نے آج نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ، اتراکھنڈ کا ڈر کے 1988 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور آپ نے مرکزی حکومت نیز حکومت اتراکھنڈ، حکومت اترپردیش اور حکومتِ پنجاب میں اہم عہدے سنبھالے ہیں۔
ڈاکٹر سندھو نے ایم بی بی ایس کی ڈگری سرکاری میڈیکل کالج امرتسر سے اور تاریخ میں ماسٹر ڈگری، گرونانک دیو یونیورسٹی سے حاصل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے قانون (لاء) میں گریجویٹ کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔
ان کے موجودہ اسائنمنٹ (تفویض شدہ ذمہ داری) سے قبل، ڈاکٹر سندھو، حکومت ہند کے محکمۂ اعلیٰ تعلیم میں ایڈیشنل سکریٹری کے عہدے پر فائز تھے، جہاں وہ تکنیکی تعلیم کے نگراں تھے۔
وہ ریاستی سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، پی پی پی پروجیکٹس، معاشیات، شہری ترقی، ماحولیات، صحت اور خاندانی بہبود، سیاحت، محصول، انتظامیہ، دیہی فروغ، بجلی، جدید اور قابل تجدید توانائی، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، انڈسٹریز اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدانوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔