اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈاکٹر و فلمساز کملیشور مکھرجی طوفان امفان سے متاثرہ لوگوں کے علاج میں مصروف - مغربی بنگال ڈاکٹرز فورم

پہلے ڈاکٹر بن کر فلمساز بنے کملیشور مکھرجی نے بے سہارا لوگوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے مغربی بنگال ڈاکٹرز فورم اور شرماجی سواستیو صنعت کے ساتھ دست تعاون بڑھایا ہے۔

doctor-filmmaker kamleshwar mukherjee goes back to treating patients affected by amphan after ages
پہلے ڈاکٹر بن کر فلمساز بنے کملیشور مکھرجی لوگوں کی خدمات میں مصروف

By

Published : Jun 14, 2020, 3:30 PM IST

ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد ڈاکٹر اور فلمساز کملیشور مکھرجی نے مغربی بنگال کے سندربن میں امفان سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے مصروف عمل ہے۔

پہلے ڈاکٹر بن کر فلمساز بنے کملیشور مکھرجی لوگوں کی خدمات میں مصروف

بنگالی فلمساز کملیشور مکھرجی ایک پیشہ ور ڈاکٹر بھی ہیں۔ وہ مغربی بنگال میں طوفان امفان کی زد میں آکر سندربن کے تباہ حال علاقوں میں مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے مغربی بنگال ڈاکٹرز فورم اور شرماجی سواستیو صنعت کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'میں صرف ایک پاؤں کا سپاہی ہوں۔ میں ان گروپز کے زیر اہتمام 35 ہیلتھ کیمپز میں سے صرف کچھ ہی میں شریک ہوسکا ہوں'۔

مکھرجی نے کہا ہے کہ 'مریضوں کے علاج سے لے کر قطاروں میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے اور دستی کاموں میں مدد کرنے تک ہم ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں'۔

پہلے ڈاکٹر بن کر فلمساز بنے کملیشور مکھرجی لوگوں کی خدمات میں مصروف

کملیشور نے کہا ہے کہ 'یہ خوشگوار وقت نہیں ہے۔ لوگ مر رہے ہیں اور اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے کہ بنگال بہت زیادہ متاثر ہورہا ہے۔ دوسروں کو تکلیف ہو رہی ہے۔ اب وقت ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'میں ایک ہنر مند طبی پریکٹیشنر ہوں اور اس وقت معاشرے کے تمام طبقات کو صحت کی دیکھ بھال کے فوائد دینا ضروری ہے۔ سندربن میں ایسی کئی جگہیں ہیں جو اب بھی پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے مراعات کے بغیر ہیں'۔

فلمساز، سندھربن جیسے پتھر پرتیما اور ریدھی جی علاقوں میں گئے تھے اور اتوار کے روز حسن آباد جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details