ریاست بہار کے ضلع گیا میں انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور بہتر ڈھنگ سے انتخابات منعقد کرانے کے مقصد سے ڈی ایم ابھیشیک سنگھ کی قیادت میں ڈی ایم آفس میں میٹنگ ہوئی۔
اجلاس میںابھیشیک سنگھ نے متعلقہ عہدے داروں سے انتخابات کی تیاریوں کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ ساتھ ہی انہوں نے ووٹنگ کے لیے بیداری مہم کے زیادہ سے زیادہ انعقاد پر بھی زور دیا۔
گیا: ڈی ایم کی صدارت میں اجلاس
پارلیمانی انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں اس کی تیاریوں میں بھی تیزی آتی جا رہی ہے۔ انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے سے متعلق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا گیا۔
ڈی ایم کی صدارت میں میٹنگ کا اہتمام
قابل ذکر ہے کہ گیا میں لگاتار ووٹنگ کے لیے بیداری مہم کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔