ریاست بہار کے کیمور میں لاک ڈاٶن کے بیچ ضرورت مندوں کے بیچ انتظامیہ کی جانب سے ضروری اشیاء کی تقسیم جاری ہے۔ ضلع کے اعلی افسران کی جانب سے امدادی اشیاء کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
بھبھوا شہری علاقوں میں راحت اشیاء تقسیم - ضروری اشیاء کی تقسیم
بہار کے ضلع کیمور میں لاک ڈاؤن کے بیچ وارڈ نمبر 18 اور 20 کے افراد میں ڈی ایم اور ایس پی نے اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی۔
بھبھوا شہری علاقوں میں راحت اشیا تقسیم
اطلاع کے مطابق کیمور کے ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری اور ایس پی دلنواز احمد نے بھبھوا کے وارڈ نمبر 18 اور 20 کے رہائشیوں میں اشیائے ضروریہ تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈی ایم اور ایس پی کے علاحوہ ایس ڈی ایم سومن کمار او ایس ڈی مدھو کانت ٹریزری آفیس ست پرکاش بھی موجود تھے۔