یادگیر ضلع وقف کی جانب سے ہدایت
یادگیر ضلع وقف آفیسر سلطان قادری نے وقف بورڈ کی جانب سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پھیلی وبا کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔
اس دوران مقدس مہینہ ماہ رمضان بھی جاری ہے اسی لیے میں تمام مسلمان بھائیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ عام نمازوں کے علاوہ نماز جمعہ اور نماز تراویح بھی اپنے اپنے گھروں میں ہی ادا کریں اور روزے کے لئے افطار کا اہتمام بھی اپنے ہی گھروں میں ہی کریں
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے کرونا وائرس سے بچنے کے لئے جو احکامات جاری کیے گئے ہیں اس پر سختی کے ساتھ عمل کریں سماجی دوری بنائے رکھیں۔
انہوں نے خاص کر نوجوانوں سے گزارش کی ہے کہ گھومنے اور ادھر ادھر بیٹھنے سے پرہیز کریں۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کا تعاون کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے