اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دھولیہ رکن اسبملی کی مالیگاؤں شہر میں آمد

ریاست مہاراشٹر میں مجلس اتحاد المسلمین کے دو ہی رکن اسمبلی ہیں۔ مالیگاؤں سے مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور دھولیہ سے ڈاکٹر فاروق شاہ ییں۔

دھولیہ رکن اسبملی کی مالیگاؤں شہر میں آمد
دھولیہ رکن اسبملی کی مالیگاؤں شہر میں آمد

By

Published : Apr 4, 2020, 5:49 PM IST

ڈاکٹرفاروق شاہ نے گزشتہ روز مالیگاوں شہر میں ہنگامی دورہ کیا اور میڈیا سے کورونا وائرس، حالات حاضرہ، پاورلوم مزدوروں کے مسائل، لاک ڈاون، دہلی تبلیغی جماعت معاملہ اور دیگر مسائل پر بات چیت کی۔

دھولیہ رکن اسبملی کی مالیگاؤں شہر میں آمد

فاروق شاہ نے کہا کہ آزادی کے بعد سے پہلی بار دھولیہ شہر میں مسلم نمائندہ رکن اسمبلی منتخب ہوا۔ انھوں نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد سب سے پہلے ہم نے فرقہ پرست سیاست کا خاتمہ کیا اور مسلسل عوام کے رابطہ میں رہتے ہوئے کام انجام دیئے۔

لاک ڈاون کے بعد لاکھوں غریب عوام میں اناج کی تقسیم کی۔ دھولیہ شہر میں آئیسولیسن وارڈ بنایا اور ونٹی لیٹر بھی نصب کروایا۔ نیز ہیرے میڈیکل کالج میں پونے شہر کی طرز پر وائرس ٹیسٹنگ ریسرچ سینٹر قائم کیا گیا۔

موصوف نے کہا کہ کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کیلئے عوامی بیداری مہم بھی شروع کی۔

فاروق شاہ نے کہا گزشتہ روز دہلی میں تبلیغی جماعت معاملہ کو لیکر جس طرح سے میڈیا میں پیش کیا گیا وہ قابل مذمت ہے۔ اسی طرح سے مالیگاؤں سول ہاسپٹل میں مالیگاؤں رکن اسمبلی اور ڈاکٹروں مابین معاملہ پر بھی انھوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details