دھارواد ڈپٹی کمشنر ڈیپا چھولن نے حادثے میں 3 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔
ڈسٹرکٹ سرجن گری دھار کوکنور نے کہا کہ 43 افراد کو سول ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جب کہ 13 افراد کو کے آئی ایم ایس اور ایس ڈی ایم ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ریاست کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ موقع واردات پر راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ اب تک 25 افراد کو بچایا جا چکا ہے اور تین افراد شدید طور پر زخمی ہیں۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
انہوں نے مذید کہا کہ عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ملبے میں پھنسے تمام افراد فوری طور پر نکالا لیا جائے گا۔
ایک دوسرے ٹوئٹ میں وزیر اعلی نے کہا کہ لکھنئو سے اسپیشل 25 ممبران پر مشتمل این ڈی آر ایف ٹیم کو آپریشن کے لیے بلایا گیا ہے۔
5 ممبر کی بنگلور ایکسپرٹ ٹیم موقع واردات پر موجود ہے۔مذید 25 ممبران کی ٹیم موقع ورادات پر پہنچے گی۔
نیشنل ڈیساسٹر ریسپونس فورس( این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیساسٹر فورس (ایس ڈی آر ایف) ریسکو آپریشن میں مصروف ہیں۔