اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیمور: دھرمیندر نے بنایا نیا ریکارڈ

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے گاؤں رام گڑھ سے تعلق رکھنے والے دھرمیندر نے اپنے دانتوں کی مدد سے لوہے کے راڈ کو موڑ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا۔

دھرمیندر نے بنایا نیا ریکارڈ
دھرمیندر نے بنایا نیا ریکارڈ

By

Published : Jul 19, 2020, 4:36 PM IST

دھرمیندر نے ایک منٹ میں اپنے دانتوں کے سہارے 12 ملی میٹر موٹے 15 لوہے کے راڈ کو موڑ کر امریکہ کے لیس ڈیوس کا ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

ہیمر ہیڈ مین کے نام سے مشہور کیمور کے دھرمیندر نے ایک بار پھر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

دھرمیندر سے قبل اس اسٹنٹ کا عالمی ریکارڈ امریکہ کے لیس ڈیوس نے انجام دیا تھا۔

ڈیوس نے 25 مارچ 2014 کو اپنے دانتوں سے لوہے کے دس راڈ کو موڑ دیا تھا۔

دھرمیندر نے بنایا نیا ریکارڈ

دھرمیندر نے بتایا کہ وہ چھ ماہ سے مستقل طور پر دانتوں سے آہنی سلاخوں کو موڑنے کی مشق کر رہے ہیں۔

رام گڑھ کے دھرمیندر فی الحال تریپورہ اسٹیٹ رائفلز میں سب انسپکٹر ہیں۔

دھرمیندر ناقابل یقین اسٹنٹ کے لئے جانے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بہار: دلتوں کے ساتھ مار پیٹ، 40 پر ایف آئی آر درج

سنہ 2017 میں بھی اس نے انٹرنیشنل اسٹنٹ میں تین منٹ میں 51 کچے بیل(ایک قسم کا پھل) کو سر سے توڑ کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

ریاست تریپورہ کے شہر اگرتلا میں انڈین ورلڈ ریکارڈ فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔ اس میں دھرمیندر نے دنیا کے 21 ممالک کے شرکا کو شکست دی۔

دھرمیندر رام گڑھ گاؤں کے کسان اپلیشور سنگھ کا صاحبزادے ہیں۔

ان کی والدہ کنتی دیوی اپنے علاقے کی سرپنچ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details