مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے انڈین آٹوموٹو مینوفیکچررز سے بھارت کو مضبوط، خود کفیل اور موثر بنانے کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے۔
انھوں نے ایک آن لائن کانفریس میں کہا ہے کہ 'بڑے عزم اور جذبے کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے باقی دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے اور اعتماد کے ساتھ ترقی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
آٹوموٹو کمپوینٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے سی ایم اے) کے 60 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'لچکدار عالمی رسد چین میں قابل اعتماد شراکت داروں کی بہت زیادہ مانگ ہے'۔
ایک سرکاری ریلیز کے مطابق وزیر موصوف نے کہا کہ 'بھارتی صنعتیں مستقبل کے لئے تیار ہیں اور کورونا وائرس (کووڈ-19) کے بعد کی دنیا میں فاتح بننے والی ہیں'۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'اس بحران کے وقت ہمارے کاروبار کے لیے کئی مواقع ملے ہیں۔ تجارت کو فروغ دینے، ٹکنالوجی میں اضافے، معیار کو بڑھانے، معلومات جمع کرنے اور انھیں پھیلانے کے اقدامات ضروری ہیں۔ اس کے ذریعے ہم مابعد کورونا بھی سب سے آگے بڑھ سکتے ہیں'۔