اردو

urdu

طبی آلات کی خریداری کی جانچ کرانے کا مطالبہ

By

Published : Aug 7, 2020, 12:06 PM IST

کرناٹک کے سابق وزیر مہادیو اپانے نے ریاستی وزیراعلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'مرکزی و ریاستی حکومتیں ریاست اور ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہیں'۔

demand for inspection of medical device purchases
طبی آلات کی خریداری کی جانچ کروانے کا مطالبہ

سابق وزیر مہادیو اپانے کرناٹک کی بی جے پی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس معاملے میں طبی آلات کی خریداری کے دوران ہوئے گھپلوں سے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لئے اس معاملے کی ہائی کورٹ کے کسی موجودہ جج سے تحقیقات کروائے جانے کا حکم جاری کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ خود اپنی شفافیت کو سامنے لائے۔ کسی بھی تردد یا خوف و ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کرے، بلکہ وہ اس معاملے کو جلد از جلد سامنے لائے


انہوں نے ریاستی وزیراعلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتیں ریاست میں اور ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

مہادیو اپانے نے کہا ہے کہ 'مریض اسپتالوں میں طبی سہولتیں نہ ہونے کے باعث مر رہے ہیں'۔

وزیر کے مطابق 'خانگی ہسپتالوں میں باوجود ہدایت کے کورونا مریضوں کو شریک کروائے جانے سے صاف انکار کیا جا رہا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ان سنگین مسائل کو حل کرنے کی جانب توجہ مرکوز کرنے کے بجائے ریاستی حکومت اس قسم کے گھپلوں میں ملوث ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details