اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ طے - الیکشن کمیشن

دارالحکومت دہلی کے اسمبلی انتخابات کی تاریخ طے ہو گئی ہے۔ سات فروری 2020 کو دہلی میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔

دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ طے

By

Published : Aug 23, 2019, 3:37 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 12:13 AM IST

الیکشن کمیشن نے شیڈیول تیار کر کے دہلی کے تمام ضلع مجسٹریٹ کو بھیج دیا ہے، جو اپنے اپنے علاقے کے الیکشن آفیسر بھی بنیں گے۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی معینہ مدت ختم ہونے کو ہے، جس کے تئیں دہلی میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دہلی میں انتخابات کی تاریخ سات فروری 2020 طے کر دی ہے۔ سال 2015 میں بھی سات فروری کو ہی دہلی اسمبلی انتخابات ہوئے تھے۔

دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ طے

دہلی کے چیف الیکشن آفیسر نے انتخابات کے مد نظر گیارہ صفحات پر مشتمل شیڈیول جاری کیا ہے، اس شیڈیول کے مطابق انتخابی تیاریوں کے لیے کل 145 دن میٹنگز ہوں گی۔

آنے والے سات ستمبر کو تمام ضلع مجسٹریٹ کی ایک میٹنگ ہونے والی ہے، جس میں ای وی ایم کو لے کر چرچا ہوگی اور اس کی تربیت دی جائے گی۔ الیکشن سے چار مہینے قبل دس اکتوبر کو ای وی ایم کی پہلے اسٹیج کے تحت جانچ ہوگی، اور اس کے بعد تمام ضلع مجسٹریٹ کو اپنی اپنی ویب سائٹز صحیح کرنے کو کہا گیا ہے۔

دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ طے
دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ طے

عآپ حکومت کو اب اپنے زیر التواء منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بڑی راحت ملے گی۔ قیاس لگائے جا رہے تھے کہ اکتوبر میں مہاراشٹرا اور ہریانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی کہیں دہلی کا بھی الیکشن نہ کرا لیا جائے۔

اکتوبر میں الیکشن ہونے سے سرکار کے پاس کام کاج کے لیے کم وقت بچتا جس کا فائدہ اپوزیشن پارٹیاں اٹھانا چاہتی تھیں۔ اب الیکشن کمیشن نے جس طرح الیکشن کے لیے شیڈیول جاری کر دیا ہے اس سے حالات صاف ہو گئے ہیں۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 12:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details