شرجیل امام نے دوران پوچھ گچھ یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ ان کی الگ الگ تقاریر کی ویڈیوز میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوئی ہے۔
وہیں پولیس شرجیل امام کے اسلامک یوتھ فیڈریشن اور (پی ایف آئی) سے تعلقات کی بھی تحقیقات کررہی ہے، شرجیل نے کہا ہے کہ 'ان کی گرفتاری پر انہیں کوئی افسوس نہیں ہے۔'
فی الحال شرجیل امام کی تمام ویڈیوز کو فارینسک لیب میں بھجوایا جا رہا ہے اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ شرجیل امام کو دو دن قبل ملک مخالف تقریر کرنے کے الزام میں بہار کے جہان آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد گزشتہ روز دہلی کی ایک عدالت نے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔