اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عسکری حملے کے پیش نظر دہلی میں ہائی الرٹ - جموں و کشمیر

ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر سے عسکریت پسندوں کا ایک گروپ دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں حملہ کرنے کے لیے قومی دارالحکومت کی طرف روانہ ہوسکتا ہے، جس کے پیش نظر سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

عسکری حملے کے پیش نظر دہلی میں ہائی الرٹ
عسکری حملے کے پیش نظر دہلی میں ہائی الرٹ

By

Published : Jun 22, 2020, 5:47 PM IST

دہلی میں اس ہفتہ عسکریت پسندانہ حملہ ہونے کے اندیشہ کی خفیہ ایجنسیوں سے اطلاع ملنے کے بعد شہر سمیت قومی دارالحکومت دہلی کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق جموں و کشمیر سے عسکریت پسندوں کا ایک گروپ دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں حملہ کرنے کے لیے قومی دارالحکومت خطہ کی طرف روانہ ہوسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیر کو دہلی میں بازاروں اور ٹرانسپورٹ مراکز کے آس پاس سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

شہر میں تمام ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ کے آس پاس بھی سیکورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ جموں وکشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی تیز کر دی گئی ہے۔ جنوبی کشمیر میں گزشتہ 1 ماہ کے دوران درجنوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، وہیں پورے جموں و کشمیر میں 6 ماہ کے دوران 90 سے زائد عسکریت پسندوں کو مارا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details