اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کمار وشواس کا کیجریوال پر طنز - دہلی ٹرانسپورٹ محکمہ

وزیراعلی اروند کیجریوال کے ایک وقت اہم ساتھی رہے کمار وشواس نے سول لائنس میں واقع دہلی ٹرانسپورٹ محکمہ کے دفتر میں آگ لگنے پر بغیر نام لیے کیجریوال حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ثبوت جلنے لگے ہیں گناہ گاروں کے۔

کمار وشواس
کمار وشواس

By

Published : Jan 20, 2020, 10:02 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 7:11 PM IST

خیال رہے کہ محکمۂ ٹرانسپورٹ کے سول لائنس میں واقع دفتر میں آج صبح آگ لگ گئی تھی۔


وشواس نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے دفتر میں لگی آگ پر سوال اٹھاتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ثبوت جلنے لگے ہیں گناہ گاروں کے اور اس تعلق سے انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

ٹویٹ

گزشتہ اسمبلی انتخابات میں وشواس نے عام آدمی پارٹی کی انتخابی تشہیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا، لیکن دہلی کی تین راجیہ سبھا سیٹوں کے انتخابات کے دوران وہ ناراض ہوگئے تھے اور اب کیجریوال حکومت کو وقفہ وقفہ سے وہ نشانہ بناتے رہتے ہیں۔


بتایا جارہا ہے کہ آگ کی وجہ سے دفتر میں رکھا ہوا سامان اور کمپیوٹر جل گئے ہیں آگ کیسے لگی ابھی اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 7:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details