وزیر صحت ستیندر جین نے پلازما تھریپی سے متعلق کہا کہ مرکزی حکومت نے کہا کہ یہ کافی تکنیکی ہے اور فی الحال تجرباتی دور میں ہے، ایسے میں جنہیں مرکز سے اجازت ملی ہے وہ ہی اس تھریپی کا استعمال کریں'۔
پلازما تھریپی پر وزیر صحت ستیندر جین کا مشورہ - کورونا اپڈیٹ
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا ہے کہ جن کے اندر کورونا کے کم اثرات نظر آئیں گے انہیں گھر میں ہی قرنطین کیا جا ئےگا، اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
پلازما تھریپی پر وزیر صحت ستیندر جین کا مشورہ
انہوں نے مزید کہا 'ایسے مریضوں کو گھر میں ہی چودہ دنوں کے لیے قرنطین کیا جائے گا جن کے اندر کورونا کے کم اثرات ہیں، ساتھ ہی ان کا علاج بھی گھر میں ہی ہوگا، نئے پروٹوکال کے مطابق انہیں اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔