دیوالی کے موقعے پر قومی دارالحکومت دہلی میں آتش بازی کے بعد وہاں کی ہوا میں پی ایم 2.5 آلودگیوں کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس آنند وہار میں 481، آئی جی آئی ہوائی اڈے کے علاقے میں 444، آئی ٹی او میں 457، اور لودھی روڈ کے علاقے میں 414 ریکارڈ کیا گیا، ان تمام مقامات پر ہوا کا معیار شدید زمرے میں آگیا ہے۔
دیوالی کے جشن کے بعد دہلی کی آب وہوا 'زہر آلود' - دہلی کی ہوا میں زہر
دیوالی کے جشن کے بعد قومی دارالحکومت دہلی کو آلودگی کا سامنا ہے۔ دیوالی کی تقریبات کے دوران ہفتہ کی رات قومی دارالحکومت میں متعدد مقامات پر آتش بازی کی گئی۔ اس کے بعد بارود کی وجہ سے ہوا کا معیار شدید زمرے میں آگیا ہے۔
ہفتہ کی رات گیارہ بجے ہوا کے کوالٹی انڈیکس کا ڈاٹا ریکارڈ کیا گیا، دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) نے یہ اطلاع دی کہ ہفتے کے روز دیر رات کئی مقامات پر اسموگ کا وسیع پیمانے پر اضافہ ہوا۔'
دہلی حکومت اور نیشنل گرین ٹریبونل نے دارالحکومت میں پٹاخے جلانے اور اس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی، مغربی بنگال اور تلنگانہ سمیت متعدد دیگر ریاستوں یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی پٹاخوں کی فروخت اور پٹاخوں کے جلانے پر پابندی عائد تھی، تاکہ ہوا کا معیار خراب نہ ہو اور کورونا وائرس سے بھی بچا جاسکے۔