مودی نے ٹوئٹر پر اپنے مبارک باد کے پیغام میں لکھا،'شائستہ، محنتی لیڈر اور مرکزی کابینہ میں سینئر ساتھی راج ناتھ سنگھ جی کو سالگرہ کی دلی مبارک باد۔ وہ وزیر دفاع کے طور پر ملک کی فوج کو مسلسل بااختیار بنانے میں مصروف عمل ہیں۔ میں ان کی درازی عمر اور صحت مند زندگی کیلئے دعا گو ہوں۔'
شاہ نے ٹویٹ کیا،' ملک کے وزیر دفاع اور پارٹی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ جی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ مختلف عہدوں پر رہ کر بی جے پی کو مضبوط کرنے میں ان کا اہم تعاون ہے۔ راج ناتھ جی کی قیادت میں ہماری افواج کو اور قوت ملی ہے۔ میں ان کی صحت مند زندگی اور درازئ عمر کیلئے دعا گوہوں ۔'