اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلگو اخبار اور ٹی وی پر ہتک عزت مقدمے کا اعلان

تلگو دیشم رہنما وائی رام کرشنوڈو نے آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'تلگو دیشم پارٹی، ایک مقامی تلگو اخبار اور ٹی وی پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرے گی۔'

defamation-case-against-telugu-newspaper-and-tv
تلگو اخبار اورٹیوی پر ہتک عزت مقدمے کا اعلان

By

Published : Feb 17, 2020, 7:37 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:39 PM IST

تلگودیشم رہنما وائی رام کرشنوڈو نے کہا کہ 'آئی ٹی کے چھاپوں میں دو ہزار کروڑ روپئے کے ضبط ہونے کی جھوٹی خبر حکمراں جماعت کے رہنماوں نے اس اخبار اور ٹی وی کے ذریعہ پھیلائی۔'

وائی رام کرشنوڈو نے کہا کہ 'آئی ٹی کے چھاپوں میں کوئی رقم ضبط نہیں ہوئی اور یہ خبر جھوٹ ہے۔'

تلگودیشم سربراہ سابق وزیر اعلی چندرابابو نائڈو کے سابق پی ایس کے گھر پر آئی ٹی نے چھاپے کیے۔ جس پر وائی سی پی کے رہنماؤں نے کہا کہ آئی ٹی کے افسران نے یہاں سے دو ہزار کروڑ روپئے کی رقم ضبط کی ہے۔

اس ضمن میں وائی رام کرشنوڈو نے کہا کہ حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے اخبار اور ٹیوی نے صحافت کے اصولوں اور اقدار کی خلاف ورزی کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس ٹیوی اور اخبار کو بلاک لسٹ کرنے کی وہ اپیل کریں گے۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوںٹی ڈی پی رہنماؤں این چندر بابو نائیڈو اور نارا لوکیش کے قریبی ساتھیوں کی ملکیت والے انفراسٹرکچر کمپنیوں پر انکم ٹیکس کے چھاپوں نے ریاست میں سیاسی گرما گرمی پیدا کردی ہے۔

اس سلسلے میں وائی ​​ایس آر سی پی کے پارلیمانی پارٹی کے رہنما وی وجیاسائی ریڈی نے کہا کہ آئی ٹی چھاپوں سے نائیڈو کے ملین گنا کرپٹ اعمال کی صرف ایک پرت کا انکشاف ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی کئی اور پرتوں کا پردہ فاش ہونا باقی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چھاپوں سے نائیڈو کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔

دوسری جانب آئی ٹی کے چھاپوں پر تلگودیشم نے حکمراں جماعت کی طرف سے کی گئی ایک سازش اور ٹی ڈی پی کو بدنام کرنےکا غیرقانونی اقدام بتایا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:39 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details