اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا معاملے میں لاپروائی نہ برتیں: عالمی ادارہ صحت - Don't be careless

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے آج جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ کے نئے کیسز میں آئی کمی کو دیکھ کرلاپروائی برتنے سے اس تہواروں کے موسم میں صورتحال سنگین ہوسکتی ہے ۔

WHO
ڈبلیو ایچ او

By

Published : Oct 19, 2020, 5:35 PM IST

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جنوب مشرقی ایشیائی خطے کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے پیر کے روز کہا ہے کہ اس خطے میں کورونا انفیکشن کے حالیہ کیسز میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے، لیکن اس سے لاپروا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس خطے میں ابھی بھی کورونا انفیکشن کے بہت زائد کیسز ہیں۔ کورونا وبا کا قہر اب ابھی جاری ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مسلسل احتیاط ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ تہواروں کے موسم اور سردیوں کے موسم میں لاپرواہی برتنے سے کورونا انفیکشن کی صورتحال زیادہ سنگین ہو سکتی ہے۔ انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مسلسل کوشش ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ’’ تہواروں کے موسم میں ہمیں ایک فرد کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے کہ ہم سماجی فاصلے پر عمل کریں گے اور ہاتھوں کی صاف صفائی کا بھی خیال رکھیں گے‘‘۔

ہم ماسک پہنیں گے اور چھینکنے اور کھانسی کرنے کے دوران کووڈ 19 کے متعلق مناسب عمل کریں گے۔

لوگوں کو ہجوم والے مقامات کو نظر انداز کرنا چاہئے اور ایسی جگہ پر نہیں رہنا چاہئے جہاں ہوا ٹھیک نہ ہو یا وہ جگہ کھلی نہ ہو اور تازہ ہوا نہ آپائے۔ وہاں نہیں رہنا چاہئے۔


ڈاکٹر کھیترپال نے کہا کہ رکن ممالک کورونا ٹیسٹ کی صلاحت بڑھانے کی کوششیں کر رہے ہیں تاکہ متاثرہ افراد کا جلد سے جلد پتہ لگایا جاسکے اوران کے رابطے میں آئے لوگوں کی ٹریکنگ ہو پائے اور متاثرہ فرد کا مناسب علاج شروع کیا جائے۔ اسی جذبے کے ساتھ ہمیں کوششیں برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details