اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اے ایم یو میڈیکل میں پلازما بینک قائم کرنے کا فیصلہ - کورونا وائرس (کووڈ-19)

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے امید ظاہر کی ہے کہ پلازما تھیراپی سے مریضوں کی جلد صحتیابی کی راہ ہموار ہوگی۔

decision to set up plasma bank at amu medical hospital
اے ایم یو میڈیکل میں پلازما بینک قائم کرنے کا فیصلہ۔

By

Published : Jul 31, 2020, 2:31 PM IST

کورونا وائرس (کووڈ-19) کے علاج کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے پیتھالوجی شعبہ نے بلڈ بینک میں پلازما بینک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے پلازمہ تھیراپی کے لیے صحت مند افراد سے پلازما حاصل کرنا اور انہیں جمع کر کے رکھنا ممکن ہو سکے گا۔

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور جو ایک سرجن بھی ہے، نے امید ظاہر کی ہے کہ پلازما تھیراپی سے مریضوں کی جلد صحتیابی کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 'ملک کو درپیش کووڈ 19 وبا کی روک تھام اور علاج و معالجہ کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اپنی سطح پر ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے'۔

جے این ایم سی کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے کہا 'جی این ایم سی کے پاس معیاری وسائل اور مشینیں موجود ہیں اور صحت عملہ کو پلازمہ جمع کرنے اور ذخیرہ کرنے کی تربیت فراہم کی جارہی ہے'۔

یاد رہے پلازما عطیہ کرنے والے افراد کی عمر 18 سے 60 برس کے درمیان ہونی چاہیے اور وزن 50 کلو سے کم نہیں ہونا چاہیے وہیں حاملہ خواتین، انسولین لینے والے مریض، دل، گردہ اور پھیپھڈے کے امراض میں مبتلا افراد کو پلازما عطیہ نہیں کرنا چاہیے۔

بلڈ بینک کے انچارج پروفیسر طفیل اختر نے کہا کہ 'جو لوگ پلازمہ عطیہ کرنا چاہتے ہیں وہ ایچ آئی وی کونسلر سہیل عباس (فون: 9410061472) اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فواد خاں (فون: 9457990934) سے رابطہ کر سکتے ہیں'۔

ضلع علی گڑھ میں اب تک تقریبا 800 افراد جو کورونا سے نجات پا کر صحتمند ہو چکے ہیں وہ پلازما عطیہ کرنے کے لئے جے این ایم سی کے اہلکاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details