اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

قابل تجدید توانائی کے استعمال سے کاربن اخراج میں کمی کا فیصلہ

سعودی عرب نے زیادہ سے زیادہ قابل تجدید توانائی استعمال کرکے اپنے كاربن اخراج میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قابل تجدید توانائی کا استعمال کر کے  کاربن اخراج میں کمی کرنے کا فیصلہ
قابل تجدید توانائی کا استعمال کر کے کاربن اخراج میں کمی کرنے کا فیصلہ

By

Published : Jan 15, 2020, 12:37 PM IST

سعودی عرب کے وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے منگل کو ابو ظہبی میں ’مستقبل کے استحکام‘ پر منعقد ایک اجلاس میں یہ بات کہی۔

سلمان نے کہا'2030 تک ہم اپنے گیس کے وسائل کو فروغ دیں گے۔ ہم اس وقت تک قابل تجدید توانائی کے استعمال کے معاملہ میں سب سے بڑے صارف ہوں گے'۔

وزیر توانائی نے کہا کہ سعودی عرب بجلی پیدا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ صاف وسائل کو استعمال کرنے کے علاوہ خام تیل زیادہ سے زیادہ برآمد کرے گا۔

قابل غور ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے اپنی قابل تجدید توانائی کے پروگرام کے تیسرے مرحلے کی شروعات کی تھی جس کا مقصد توانائی گرڈ میں 1.2 گيگاواٹ سولر فوٹووولٹک پاور صلاحیت کو جوڑنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details