ایسا ہی ایک واقعہ صدام نامی 25 سالہ نوجوان کے ساتھ پیش آیا جس نے قرض کے بوجھ سے تنگ آکر ٹرین کے سامنے آ کر اپنی جان دے دی صدام لیبر کا کام کرتا تھا ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔
نوجوان کی خودکشی
لاک ڈاؤن میں نرمی دیے جانے کے بعد بھی لوگوں کے مسائل میں کمی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے متوسط طبقے کے لوگ روزمرہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے قرض لینے پر مجبور ہیں۔
قرض کے بوجھ سے نوجوان کی خودکشی
صدام کے والد بابو میاں نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں معلوم نہیں وہ شاہ پور سے یادگیر کب آیا۔ ہمیں ریلوے پولیس والوں کی جانب سے فون آنے پر معلوم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صدام کے قرض لینے کے بارے میں ہمیں علم نہیں ہے۔ ریلوے پولیس نے خودکشی کا معاملہ درج کر لیا ہے۔