اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فلپائن میں زلزلے کے جھٹکے، پانچ ہلاک

فلپائن کے مغرب میں بدھ کے روز آئے زلزلے کے تیز جھٹکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔

فلپائن میں زلزلے کے جھٹکے، پانچ ہلاک

By

Published : Oct 17, 2019, 3:14 PM IST

تُلونان شہر کے میئر رویل لمبنگن نے کہا کہ داتو پگلاس علاقے میں ایک مکان گرنے کے سبب سات سالہ بچی کی موت ہو گئی ہے۔

نزدیک کے ایملانگ شہر کے ڈپٹی میئر جوسیلتو پنول نے بتایا کہ اس علاقے میں زلزلے کی وجہ سے ایک شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی اور میگسیسے کے ڈاواو ڈیل سر علاقے میں ایک دو سالہ بچی کی اس پر سامان گرنے کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔

اس کے علاوہ ایک مکان تودوں کی زد میں آ گیا جس کے وجہ مکان میں موجود ماں اور بیٹی کی موت ہو گئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر رسک رڈكشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے اگرچہ ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد اور زلزلے سے ہوئے سرکاری نقصان کے بارے میں عوامی طور پر اطلاع نہیں دی ہے۔

ریکٹر پیمانے پرزلزلے کی شدت 6.7 ماپی گئی۔ زلزلے کا مرکز 6.77 ڈگری شمالی عرض البلد اور 125.13 ڈگری مشرقی طول البلد پر زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ میگسیسے اور ڈاواو ڈیل سر صوبے میں ملبہ گرنے کی وجہ سے 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے بہت سے گھروں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details