ملک کی نامور تیل کمپنی انڈین آئل سے ملی اطلاع کے مطابق دہلی میں آج ڈیزل آٹھ پیسے مہنگا ہوکر 66.39 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا، یہ 28مارچ کے بعد اس کی سب سے اونچی سطح ہے، اس دوران پٹرول کی قیمت 73روپے فی لیٹر رہی۔
ڈیزل تین ہفتہ کی اونچی سطح پر - indian oil
ڈیزل کی قیمت آج بڑھ کر تین ہفتہ کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی, اس سے قبل گزشتہ چار دنوں میں اس کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔
ڈیزل تین ہفتہ کی اونچی سطح پر
ممبئی میں ڈیزل 9 پیسے مہنگا ہوکر 69.49 روپے اور کولکاتا میں آٹھ پیسے کے اضافہ کے ساتھ 68.13 روپے فی لیٹر ہوگیا جبکہ چینئی میں اس کی قیمت 10 پیسے بڑھی اور یہ 70.11 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔
اسی دوران کولکاتا میں پٹرول 75.02 روپے اور ممبئی میں 78.57 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے جبکہ چینئی میں پیٹرول کی قیمت ایک پیسے بڑھ کر 75.78 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔