محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے افسران نے پیر کے روز یہ اطلاع دی کہ ’امفان‘ نامی گردابی طوفان بدھ کو مغربی بنگال اور اڈیشہ کے سمندری ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گردابی طوفان سے دونوں ریاستوں کے ساحلی اضلاع میں بڑے پیمانے پر نقصان ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ ’امفان ‘ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرکے اور خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس طوفان پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ ریاستوں کو اس سلسلے میں اطلاعات پہنچائی جا رہی ہیں ۔‘‘
دریں اثنا ، مغربی بنگال او ر اڈیشہ کی حکومتوں نے ساحلی علاقوں میں راحت اور بچاؤ کے کام کے لیے آفات کے بندوبست سے متعلق اپنی ٹیموں کو چوکس کر دیا ہے۔