اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کانگریس کا نیا صدر طے کرنے کے لئے ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ آج - delhi congress meeting

آج بروز سنیچر کانگریس پارٹی کے صدر کے انتخاب کے لئے پارٹی کی اعلی پالیسی ساز یونٹ کی ورکنگ کمیٹی کی اہم میٹنگ ہوگی۔

کانگریس کا نیا صدر طے کرنے کے لئے ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ آج

By

Published : Aug 10, 2019, 1:38 AM IST

کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے عام انتخابات میں شکست کی ذمہ داری لینے کے گذشتہ 25مئی کوہونے والی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں استعفی دینے کی پیشکش کی تھی۔ ورکنگ کمیٹی نے اس وقت ایک آواز میں ان سے عہدہ پر فائز رہنے کی درخواست کی تھی لیکن وہ استعفی پر بضد رہے اس لئے نئے صدر کے نام پر غور کرنے کے لئے ورکنگ کمیٹی کی یہ اہم میٹنگ طلب کی گئی ہے۔

میٹنگ صبح گیارہ بجے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں شروع ہوگی۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد ورکنگ کمیٹی کی یہ تیسری میٹنگ ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details