مہاراشٹرا اور بطور خاص ممبئی میں کورونا کا قہر لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے، اس کے سدباب کے لیے ممبئی پولس نے ایک ایم قدم اٹھاتے ہوئے آج یکم جولائی کی رات بارہ بجے کے بعد سے ممبئی شہر میں 15 دنوں کے لیے کرفیو نافذ کردیا ہے۔
کورونا وائرس: ممبئی میں 15 جولائی تک کرفیو نافذ - corona virus
مہاراشٹرا اور بطور خاص ممبئی میں کورونا کا قہر لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے، اس کے سدباب کے لیے ممبئی پولس نے ایک ایم قدم اٹھاتے ہوئے آج یکم جولائی کی رات بارہ بجے کے بعد سے ممبئی شہر میں 15 دنوں کے لیے کرفیو نافذ کردیا ہے۔
دفعہ 144 کے تحت نافد کیے جانے والے اس کرفیو کے دوران 15 جولائی تک صبح 5 بجے سے رات 9 بجے تک گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے صرف ایمرجنسی خدمات سے متعلق افراد کو اس میں چھوٹ دی گئی ہے۔اس کے علاوہ عوام کو انتہائی ضروری کام کے لیے صرف 2 کلو میٹر دور تک جانے کی اجازت ہوگی۔
ممبئی کے ڈیپٹی پولس کمشنر پرنئیا اشوک کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق ایک یا ایک سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے، یا کسی بھی طرح کی اور کسی بھی مقام پر بھیڑ بشول مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں کے ، جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گیے ہے۔