اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سی ٹی ای ٹی امتحانات آج

سی بی ایس ای کے تحت ملک کے مختلف امتحانی مراکز پر سی ٹی ای ٹی امتحانات ہورہے ہیں۔ جس میں 20 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات شریک ہوں گے۔ امتحانات کو دو شفٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

سی ٹی ای ٹی امتحانات آج

By

Published : Jul 7, 2019, 9:20 AM IST

پہلی شفٹ میں امتحان صبح 9:30 سے 12:30 بجے تک، جبکہ دوسری شفٹ میں امتحان 2 بجے سے 4.30 بجے تک ہوگا۔

پہلی شفت میں پی آر ٹی اساتذہ کے لیے ٹیسٹ ہوں گے جبکہ دوسری شفٹ میں ٹی جی ٹی اساتذہ کے لیے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔ دونوں امتحانات میں کل 150 سوالات پوچھے جائیں گے۔

امسال امتحان میں کل 20،84،174 طلبا و طالبات شریک ہوں گے، جس میں 37،221 معذور طلبأ بھی شامل ہیں اس کے علاوہ 35 خواجہ سراؤں نے بھی اس امتحان میں شرکت کی ہے۔

یہ امتحانات ملک کے 104 امتحانی مراکز میں منعقد کرائے جارہے ہیں، سی ٹی ای ٹی ٹیسٹ امتحانات 20 زبانوں میں ہورہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details