دائر کی گئی چارج شیٹ میں ملزم بنائے گئے جماعت کے اراکین کا تعلق 14 مختلف ممالک سے ہے، اس سے قبل منگل کے روز کرائم برانچ نے 82 غیر ملکی جماعتوں کے خلاف 20 چارج شیٹ داخل کیے تھے۔
اطلاعات کے مطابق نظام الدین مرکز معاملے میں درج مقدمات میں تحقیقات کے دوران تقریبا 900 ایسے غیر ملکی جماعت کے اراکین ملے ہیں جنہوں نے بھارت آنے کے بعد بغیر اجازت یہاں کی مذہبی تقریبات میں حصہ لیا تھا، کرائم برانچ ان سبھی کے خلاف بغیر گرفتاری کے چارج شیٹ داخل کیے ہیں۔
تبلیغی جماعت معاملہ: 294 غیر ملکی شہریوں کے خلاف چارج شیٹ دہلی پولیس کے ذریعہ دائر چارج شیٹ میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ان لوگوں نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، مرکزی حکومت کی طرف سے ان کے طے شدہ ویزا قوانین کی خلاف ورزی کے سبب ان کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہیں بلیک لسٹ کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ ان سبھی کووبائی ایکٹ سے متعلق حکومتی رہنما خطوط کی بھی خلاف ورزی کا مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔
کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مجموعی طور پر 377 غیر ملکی جماعت کے اراکین کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے، جبکہ دیگر کے خلاف چارج شیٹ تیار کی جارہی ہے، رفتہ رفتہ ان تمام غیر ملکی جماعت کے اراکین کے خلاف چارج شیٹ دائر کی جائیں گی۔ لیکن ان کو گرفتاریاں نہیں کی جا رہی ہیں۔