اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دیوبند: خواتین مظاہرے کو سی پی آئی ایم کی حمایت

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپورمیں واقع دیوبند میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف عیدگاہ میدان میں گزشتہ 14 روز سے جاری خواتین کے احتجاج کو مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی نے حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

سی پی آئی ایم نے خواتین کی حمایت
سی پی آئی ایم نے خواتین کی حمایت

By

Published : Feb 9, 2020, 9:04 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:18 PM IST

خاتون مظاہرین کو مسلسل سیاسی و دیگر تنظیموں کی جانب حمایت مل رہی ہے، جس سے خواتین کے حوصلے بلند ہیں۔

سی پی ایم کے ضلع سکریٹری کامریڈ راؤ داود نے کہا کہ 'یہ احتجاج ہر مذاہب کے لوگوں کا ہے۔ اس کو مذہبی رنگ نہ دیا بلکہ یہ پورے ملک اور آئین کا معاملہ ہے۔

سی پی آئی ایم نے خواتین کی حمایت

انہوں کہا کہ حکومت کی جانب سے اس طرح کے قانون لائے جا رہے ہیں جس سے ملک میں مذہب کے نام پر اختلاف پیدا ہو رہی ہیں۔ حکومت کو یہ قانون واپس لینا چاہیے۔

سی پی ایم کے ضلعی سکریٹری نے کہا کہ 'موجودہ حکومت آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہے اور یہ احتجاج اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک حکومے اس متنازع قانون کو واپس نہیں لیتی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details