اردو

urdu

By

Published : Apr 23, 2020, 7:22 PM IST

ETV Bharat / bharat

پڈوچیری میں ڈی ایم کے،کمیونسٹوں کا احتجاج کل

سی پی آئی اور ڈی ایم کے نے الزام لگایا کہ مرکز نے کورونا کی روک تھام کے لیے ریاست پڈوچیری کو فنڈ نہیں دیا۔

پڈوچیری میں ڈی ایم کے،کمیونسٹوں کا احتجاج کل
پڈوچیری میں ڈی ایم کے،کمیونسٹوں کا احتجاج کلپڈوچیری میں ڈی ایم کے،کمیونسٹوں کا احتجاج کل

دراوڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)، مارکسی کمیونسٹ پارٹی اور ودوتھلی چکروتھئی گل کاچی (وی سی کے) نے ریاست کی کانگریس حکومت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے نپٹنے میں ناکام رہنے اور پڈوچیری کے لئے رقم جاری نہیں کرنے کے خلاف جمعہ کو مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

سی پی آئی ہیڈکوارٹر میں پارٹیوں کی مشترکہ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری سلیم نے کہاکہ مرکزی حکومت نے اس ریاست میں کورونا سے نپٹنے کے لئے کوئی رقم الاٹ نہیں کرکے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

مرکز صرف ریاستوں کے آفت منیجمنٹ محکمہ کو رقم دے رہا ہے اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے محکموں کو نہیں جوڑا گیا ہے۔

سلیم نے کہاکہ اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) معاوضہ رقم، ساتویں پے کمیشن کی سفارشات وغیرہ کے لئے خرچ کی گئی رقم کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے بڑی رقم دی جانی باقی ہے اور مرکز اس رقم کو جاری کرنے سے انکار کررہا ہے۔

سی پی آئی رہنما نے کہاکہ اس غیرمعمولی صورتحال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت پڈوچیری کے ساتھ تفریق کررہی ہے اور لیفٹننٹ گورنر کرن بیدی کے پاس ان فنڈز کو مرکز سے حاصل کرنے کی ذمہ داری لیکن وہ اس سے بچتی ہوئی معلوم ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دس حلقوں میں دس دنوں کے بعد بھی خط غربت سے نیچے (بی پی ایل) کنبوں کو چاول تقسیم نہیں کیا گیا اور پوری طرح سے تقسیم کرنے میں ابھی بیس دن لگیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ دھرنا پرامن طریقہ سے کیا جائے گا اور سماجی دوری قائم رکھنے کے اصولوں پر پوری طرح عمل کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details