اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت: ایک دن میں کورونا سے 434 اموات

امریکہ اور برازیل کے بعد دنیا بھر میں بھارت میں کورونا سب سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے، یہاں کورونا کی مجموعی تعداد چھ لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

بھارت: ایک دن میں کورونما سے 434 اموات
بھارت: ایک دن میں کورونما سے 434 اموات

By

Published : Jul 2, 2020, 10:46 AM IST

Updated : Jul 2, 2020, 1:41 PM IST

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 ہزار 148 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اسی کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد چھ لاکھ 54 ہزار 405 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں 434 اموات ہوئی ہیں، جس سے کل مجموعی تعداد 17 ہزار 834 ہو گئی ہے، جبکہ تین لاکھ 59 ہزار افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

بھارت: ایک دن میں کورونا سے 434 اموات

تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اس وقت کل دو لاکھ 26 ہزار فعال کیسز ہیں، سب سےزیادہ فعاکل کیسز ریاست مہاراشٹر میں ہے، یہاں 79 ہزار سے زائد افراد کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی فعال کیسز کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ تیسرے نمبر پر تمل ناڈو اور چوتھے نمبر پر گجرات ہے، جبکہ فعال کیسز کے معاملے میں بھارت دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی فعال کیسز کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ تیسرے نمبر پر تمل ناڈو اور چوتھے نمبر پر گجرات ہے، جبکہ فعال کیسز کے معاملے میں بھارت دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے۔

کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 5 ہزار 537 کیس ریکارڈ ہوئے اور یہاں 198 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 180298 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 53 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 93 ہزار 154 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کی وبا نے حالت بھی ابترہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 89 ہزار 802 اور ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 803 ہوگئی ہے، دارالحکومت میں 59 ہزار 992 مریض اس وائرس ٹھیک ہو چکے ہیں، جن کو مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

بھارت: ایک دن میں کورونا سے 434 اموات

ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ 19 کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے، لیکن تعداد اموات کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے مقام پر ہے۔ گجرات میں اب تک 33 ہزار 232 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ایک ہزار 867 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں 24 ہزار 30 افراد اس وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔

انفیکشن کے معاملے میں ملک میں دوسرے نمبر پر پہنچنے والے تامل ناڈو میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 882 نئے معاملے آنے سے متاثرین کی تعداد 94 ہزار 49 ہوگئی ہے اور اسی عرصے میں اموات کی تعداد 63 افراد سے بڑھ کر ایک ہزار 264 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 52 ہزار 926 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دےدی گئی ہے۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا انفیکشن کے 24 ہزار 56 معاملے درج کئے گئےہیں اور اس وائرس سے 718 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 16 ہزار 629 مریض صحت مند ہوگئے ہیں۔ مغربی بنگال میں 19 ہزار 170 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 683 افراد ہلاک اور 12 ہزار 528 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

راجستھان میں بھی کورونا کے پھیلنے کا عمل جاری ہے اور اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 312 تک پہنچ چکی ہے اور 421 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 14 ہزار 574 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جنوبی ہند کی ریاستوں میں تلنگانہ میں کورونا کی وبا پھیلتی جارہی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 357 تک جا پہنچی ہے ۔ یہاں 267 افراد فوت ہوگئے ہیں اور 8 ہزار 82 افراد اب تک اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔

کرناٹک میں 16 ہزار 514 اور آندھرا پردیش میں 15 ہزار 252 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں تعداد اموات بالترتیب 253 اور 193 ہے۔

ہریانہ میں، 14 ہزار 941 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 240 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اب تک 10 ہزار 499 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں، 13 ہزار 861 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 581 افراد دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں، جبکہ 10 ہزار 655 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 7 ہزار 695 ہوگئی ہے اور اب تک 105 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے، پنجاب میں 149، بہار میں 70، اتراکھنڈ میں 41، اڈیشہ میں 25، کیرل میں 24، جھارکھنڈ میں 15، چھتیس گڑھ میں، 12 آسام اور پڈوچری میں 10، ہماچل پردیش میں 10، چنڈی گڑھ میں چھ، گوا میں چار اور تریپورہ، لداخ اور میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔

Last Updated : Jul 2, 2020, 1:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details