اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت: جولائی میں کورونا وائرس کے 4.18 لاکھ کیسز - محض پندرہ دنوں بعد یہ تعداد 10 لاکھ سے تجاوز

ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 4.18 کیسز سامنے آئے اور اس وبا سے 8 ہزار 202 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 2.87 لاکھ مریص صحت یاب بھی ہوئے۔

جولائی میں کورونا وائرس کے 4.18 لاکھ کیسز
جولائی میں کورونا وائرس کے 4.18 لاکھ کیسز

By

Published : Jul 17, 2020, 8:12 PM IST

مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی کی صبح کورونا متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار493 تھی محض پندرہ دنوں بعد یہ تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ 17 جولائی کو کورونا متاثرین کی تعداد 10لاکھ 03 ہزار 832 ہوگئی۔

Covid-19 Update

ماہ کے آغاز سے ہی کوروناوائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ د یکھا گیا ۔ یکم جولائی کو جہاں 19ہزار 148 نئے کیسز آئے تھے ، وہیں اب اس کے یومیہ کیسز کی تعداد 35 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں نئے کیسز کی اوسط 20 ہزار سے زائد رہی جبکہ دوسرے ہفتے میں یہ بڑھ کر 26 ہزار ہوگئی اور تیسرے ہفتے میں یہ 32 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ کورونا کیسز کی تعداد چھ سے بڑھ کر سات لاکھ ہونے میں پانچ دن لگے، وہیں سات سے آٹھ لاکھ ہونے میں چار دن اور آٹھ سے نو لاکھ ہونے میں تین دن اور دس لاکھ ہونے میں بھی تین دن ہی لگے۔

رواں ماہ کے دوران اب تک کورونا سے 8 ہزار 202 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس وبا سے ہلاک ہونےوالوں کی تعداد 17 ہزار 400 تھی جو گذشتہ 16 دنوں میں 8 ہزار 202 سے بڑھ کر 25 ہزار 602 ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details