متاثرین کے تعلق سے سنیچر تک امریکہ پہلے مقام اور برازیل دوسرے مقام پر تھا۔ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد اب 41 لاکھ97 ہزار483 ہوگئی ہے۔
امریکہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 62 لاکھ سے زیادہ 62 لاکھ 49 ہزار 163 ہوگئی ہے۔ اب تک 1 لاکھ 88 ہزار 634 لوگوں کی اس سے جان جاچکی ہے۔
دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ممالک میں دوسرے نمبر پر رہے برازیل میں اب تک 41 لاکھ 23 ہزار متاثر ہیں جبکہ 1لاکھ 26 ہزار 203 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ موت کے معاملے میں برازیل اب بھی دوسرے مقام پر ہے۔
مزید پڑھیں:
بھارت میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے دوران فکرمندی کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے۔ اس دوران 65ہزار 9 افراد کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 32لاکھ 42 ہزار 682 ہوگئی ہے۔ وہیں آج پھر سے صحتیاب ہونے والوں میں جزوی کمی درج کی گئی ہے۔