اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'سی بی ایس ای، پہلی تا آٹھویں کے بچوں کو پاس کریں'

مرکزی وزیر برائے انسانی وسائل و ترقی رمیش نشنک پوکھریال نے سی بی ایس ای سے کہا ہے کہ ' پہلی تا آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلبا کو کورونا وائرس وبائی بیماری کے پیش نظر اگلی کلاس میں ترقی دیں۔”

COVID-19 lockdown: Centre asks CBSE to promote all Class 1-8 students
سی بی ایس سی کلاس 1 تا 8 کے طلبا کو ترقی دینے کا اعلان

By

Published : Apr 2, 2020, 11:52 PM IST

مرکزی وزیر برائے انسانی وسائل و ترقی رمیش نشنک پوکھریال نے سی بی ایس ای سے کہا ہے کہ ' پہلی تا آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلبا کو کورونا وائرس وبائی بیماری کے پیش نظر اگلی کلاس میں ترقی دیں۔'

انسانی وسائل و ترقی کے وزیر رمیش پوکھریال نے "نشینک" ٹویٹ کی ایک سیریز میں کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایک سے آٹھ کلاس میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلباء کو اگلی کلاس یا جماعت میں ترقی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کو اب تک ہونے والے اسکول پر مبنی تشخیص پر ترقی دی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ جو ترقی نہیں کرسکے وہ افراد آن لائن یا آف لائن مبنی ٹیسٹ میں حاضر ہوسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details