اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 1074 ہوگئی - ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 1074 ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس ’کووڈ -19‘ وبا کے کیسز لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 1718 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 67 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1074 ہو گئی ہے۔

کن ریاستوں میں کتنے متاثر اور کتنی اموات
کن ریاستوں میں کتنے متاثر اور کتنی اموات

By

Published : Apr 30, 2020, 12:03 PM IST

ملک کی الگ الگ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 33050 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔

کن ریاستوں میں کتنے متاثر اور کتنی اموات

کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 628 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 8324 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہو چکا ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر ہے ، جہاں حالات مسلسل تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ ایک دن میں 597 نئے کیسز کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 9915 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران 32 مزید لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 432 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں 1593 متاثرہ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔

گجرات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 338 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملہ میں دوسرے مقام پر بنا ہوا ہے. گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4082 ہو گئی ہے اور 16 مزید لوگوں کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 197 تک پہنچ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details