اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 33ہزار کے پار، 1075 اموات

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 1823 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثروں کی تعداد بڑھ کر 33 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

By

Published : Apr 30, 2020, 9:04 PM IST

کس ریاست میں کتنے مریض، کتنی اموات
کس ریاست میں کتنے مریض، کتنی اموات

ملک کی 32 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا کے اب تک مجموعی طور سے 33610 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں 111غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1075 ہوگئی ہے۔

کورونا سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے متاثر 576 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 8372 ہوگئی ہے۔

کس ریاست میں کتنے مریض، کتنی اموات

وزارت صحت کی جانب سے آج شام جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں متاثروں کی تعداد میں ایک دن میں 597 نئے معاملے درج ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد دس ہزار کے قریب 9915 پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں 32 اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 432 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1593 متاثرہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گجرات چوبیس گھنٹوں کے دوران 308 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثروں کی تعداد کے معاملے کی فہرست میں دوسرے مقام پر بنا ہوا ہے۔ گجرات میں متاثروں کی مجموعی تعداد 4082 ہوگئی ہے اور 16 مزید افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 197 ہوگئی ہے۔ریاست میں اب تک 527 صحتیاب ہوئے ہیں۔

اس کے بعد ملک کی قومی راجدھانی دہلی ہے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 125 نئے معاملے درج کئے جانے کی وجہ سے اب تک مجموعی طور سے 3439 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اسی دوران مرنے والوں کی تعداد 56 برقرار ہے۔ راجدھانی میں مجموعی طور سے 1092 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

مدھیہ پردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں متاثروں کے 99 نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثروں کی تعداد 2660 ہوگئی اور مرنے والوں کی تعداد دو بڑھ کر 130 ہوگئی ہے۔ریاست میں اب تک 461 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

راجستھان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 74 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ان کا اعدادوشمار بڑھ کر 2438 ہوگیا ہے۔ ریاست میں اس دوران مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر 51 ہوگئی ہے۔ریاست میں 768 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

جنوبی ہندوستانی ریاست تمل ناڈو میں 104 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2162 ہوگئی ہے اور ریاست میں مرنے والوں کی تعداد دو بڑھ کر 27 ہوگئی ہے۔ریاست میں اب تک 1210 صحتیاب ہوئے ہیں۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا سے 2203 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 39 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں 513 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

آندھرا پردیش میں 1403 اور کرناٹک میں 557 لوگ متاثر ہیں ا ور ان ریاستوں میں بالترتیب 31 اور 21 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

جنوبی ریاست تلنگانہ میں متاثروں کی مجموعی تعداد 1012 ہوگئی ہے۔یہاں مرنے والوں کی تعداد 26 برقرارہے۔ کیرالہ میں 496 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور چار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر میں متاثروں کی تعداد 581 ہے اور آٹھ لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ ، مغربی بنگال میں 22، پنجاب میں 19، ہریانہ اور جھارکھنڈ میں تین ، بہار میں دو اور میگھالیہ ، اڈیشہ ، ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details