اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رانچی: ایک شخص کی موت کے بعد ہسپتال کے اسٹاف کو قرنطینیہ میں بھیج دیا گیا - کورونا وائرس

جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے گروگرام ہسپتال میں آج ایک شخص کی کووڈ-19 سے موت کے بعد ہسپتال کے اسٹاف اور دیگر کو قرنطینیہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

رانچی میں ایک شخص کی موت کے بعد ہسپتال کے اسٹاف کو قرنطینیہ میں بھیج دیا گیا
رانچی میں ایک شخص کی موت کے بعد ہسپتال کے اسٹاف کو قرنطینیہ میں بھیج دیا گیا

By

Published : Apr 19, 2020, 6:33 PM IST

ایک سینئر عہدیدار نے اتوار کے روز بتایا کہ گروگرام کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ایک ریٹائرڈ سرکاری اہلکار کی موت کے بعد رانچی کے ایک نجی اسپتال کے عملہ سمیت 100 سے زائد افراد کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

رانچی میں ایک شخص کی موت کے بعد ہسپتال کے اسٹاف کو قرنطینیہ میں بھیج دیا گیا

جھارکھنڈ کے دارالحکومت میں واقع بریٹیو سوسائٹی میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر (ڈی ڈی سی) کو 31 مارچ کو دماغی ہیمرج ہوا تھا اور اسے علاقے کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں 16 اپریل کو گروگرام کے اسپتال لے جایا گیا ، جہاں وہ ہفتے کے روز وہ چل بسے۔

رانچی کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) رائے مہپت رے نے میڈیا کو بتایا ، "اسپتال کے عملے اور اس کے اپارٹمنٹ کے دیگر رہائشیوں کو قرنطین کردیا گیا ہے۔ نمونے جانچ کے لئے لئے گئے ہیں حالانکہ اسپتال کو سیل نہیں کیا گیا ہے۔"

دریں اثنا، جھارکھنڈ میں کورونا وائرس سے مثبت پائے جانے والے افراد کی تعداد 35 ہوگئی ، جن میں 18 رانچی کے ہندپیری علاقے سے ہیں۔

رانچی کے صدر اسپتال میں ایک بچے کو جنم دینے والی خاتون میں بھی یہ ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔ وہ ہندپیری محلے کی رہائشی ہے۔ حکام کے مطابق تین دن کے بچے کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details