اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایمس میں آج سے شروع ہوگا کوویکسین کا ہیومن ٹرائل

فی الحال صرف دہلی این سی آر کے باشندوں کو اندراج کی اجازت ہے، ویکسین کو لے کر دیگر 12 مراکز میں پہلے ہی کوویکسین کی ہیومن ٹرائل شروع ہو چکی ہے، کیونکہ انہیں پہلے ہی منظوری دی جا چکی ہے۔

ایمس میں آج سے شروع ہوگا کوویکسین کا ہیومن ٹرائل
ایمس میں آج سے شروع ہوگا کوویکسین کا ہیومن ٹرائل

By

Published : Jul 20, 2020, 3:57 AM IST

کورونا وائرس کی دیسی ویکسین کا ہیومن ٹرائل پیر سے دہلی کے ایمس میں شروع ہوگا، ہفتہ کے روز دہلی ایمس کی ایتھکس کمیٹی نے کوویکسین کے ہیومن ٹرائل کے پہلے مرحلے کو منظوری دی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ 10 گھنٹوں کے اندر ایک ہزار سے زائد افراد نے ہیومن ٹرائل کے لیے اندراج کرایا ہے، وہیں اس کے لیے صرف دہلی اور این سی آر کے باشندوں کو اندراج کی اجازت دی گئی ہے۔

دیگر 12 مراکز پہلے ہی اس ویکسین کا ہیومن ٹرائل شروع کرچکے ہیں کیونکہ انہیں پہلے ہی منظوری دے دی گئی ہے۔

ایمس کے پروفیسر ڈاکٹر سنجے رائے کے مطابق کوئی بھی شخص 07428847499 پر فون کرکے ویکسین کے ٹرائل کے لیے اپنا نام درج کروا سکتا ہے، اس کے علاوہ ٹرائل کے لیے ctaiims.covid19@gmail.com پر میل کر کے اپنا نام رجسٹر کرایا جا سکتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر سنجے رائے کے مطابق صرف 18 سال سے زائد اور 55 سال سے کم عمر کے افراد ہی اس ہیومن ٹرائل میں شامل ہو سکیں گے، کرونا ویکسین کا جس شخص پر ٹرائل ہوگا اس شخص کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا، ویکسین کی خوراک صرف ان لوگوں کو دی جائے گی جو خون، جگر، بی پی اور گردے سمیت تمام ٹیسٹوں میں صحتمند پائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ حیدرآباد کی دوا ساز کمپنی بھارت بایئو ٹیک کی جانب سے تیار کی جانے والی کورونا وائرس کی دوا کوویکسین 15 اگست کو لانچ کیا جا سکتا ہے، بھارت بائیوٹیک اس دوا کو لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details